نبیﷺ سے والہانہ محبت
اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جب مسلمانوں نے نبی ﷺ سے محبت پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
مشہور عالمی باکسر محمد علی کے مسلمان ہو جانے کے بعد ایک باکسر ان کے نام محمد کا مذاق اڑاتا تھا۔محمد علی اپنے نبیﷺ کےنام کی توہین برداشت نہ کر سکتے تھے اس لیے انھوں نے کئی بار اسے سزا دینے کی کوشش کی لیکن لوگ نےبیچ میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروا دیتے تھے۔
ایک دفعہ اسی باکسر سے آپ کامقابلہ رِنگ میں تھا۔رِنگ میں اترتے ہی محمد علی نے اس سے کہا کہ میں آج تم سے اپنے نام کو بگاڑنے کی سزا دونگا۔اور پھر مقابلہ شروع ہوتے ہی محمد علی نےاسے بے دردی سے پیٹنا شروع کر دیا؛ اس سے پہلے ایسا کبھی نہ ہوا تھا کہ محمد علی نے اپنےمد مقابل کو یوں پیٹا ہو۔ محمد علی اسے اس طریقے سے پیٹ رہے تھے کہ وہ مقابلہ بھی نہ جاتے اور جلد ہار کا اعلان بھی نہ کرے ۔محمد علی اسے پیٹتے جاتے تھےاور اسے کہتے جاتے بولو میرا نام کیا ہے ۔کافی مار کھانے کے بعداس نے آپ کا صیح نام لیا تب جاکر آپ نےاس کو پیٹنا بند کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں